امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے کسی آفر یا بات چیت متعلق خبروں کی تردید کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ایران کو کوئی پیشکش کی تھی۔
امریکی صدر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران سے آئندہ ہفتے مذاکرات ہوں گے اور معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔
امریکی ٹی وی نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان ہے.
امریکہ کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان
تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ سے مذاکرات کے دعوے کی تردید کردی تھی۔