باپ نے کروز شپ سے گہرے سمندر میں چھلانگ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بیٹی کی جان بچالی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ واقعے کے بعد مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد بچا لیا۔ یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی جہاز چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈرڈیل واپس آ رہا تھا۔
مسافروں نے غیر سرکاری ڈزمی کروز شپ سے متعلق فیس بک گروپ پر واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی جہاز کی چوتھی منزل سے سمندر میں گری اور فوراً اس کے والد نے بیٹی کو بچانے کیلئے اس کے پیچھے چھلانگ لگا دی۔
کائنات کا اپنا ’خودکار تباہی کا بٹن‘ موجود، سائنسدانوں کی لرزہ خیز وارننگ
رپورٹس کے مطابق والد نے تقریباً 20 منٹ تک اپنی بیٹی کو پانی میں تیرتے ہوئے سنبھالے رکھا جب تک کہ امدادی ٹیم موقع پر نہ پہنچ گئی۔
جہاز پر ہنگامی الرٹ کا اعلان ہوا، جس کے بعد عملے نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ ڈزنی حکام کے مطابق والد اور بیٹی دونوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا اور اب وہ دونوں محفوظ ہیں۔
چین میں وائرل ہونے والا ’نیند کا نیا طریقہ‘، ماہرین کی وارننگ
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا زیر گردش ہے، سوشل میڈیا صارفین باپ کے اس فوری اقدام کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔