مستونگ: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہشت گردوں کا حملہ، بچہ جاں بحق، 8 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے دوران تین گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش اسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے قریبی دفاتر میں گھس کر سرکاری ریکارڈ کو بھی نذر آتش کر دیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts