اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسپتال، اسکول، امدادی مراکز اور کیفے پر بمباری، 95 فلسطینی شہید

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتال، اسکول، امدادی مراکز اور کیفے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کیفے پر اسرائیلی بحریہ کی بمباری سے 39 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہدا میں فلسطینی فلم ساز ڈائریکٹر اور صحافی اسماعیل ابوحطب بھی شامل ہیں۔ وہ مظلوم فلسطینیوں کی توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔

اسرائیلی حملوں میں ایک خاتون صحافی بھی شدید زخمی ہوئیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 56 ہزار 531 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 33 ہزار 642 زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی سفارتکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

Similar Posts