فون کال لیک کا معاملہ، عدالت نے تھائی وزیراعظم کو معطل کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے فون کال لیک کے معاملے پر وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو معطل کردیا۔

تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر آئینی عدالت نے انہیں عہدے سے معطل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 36 سینیٹرز نے تھائی وزیراعظم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے اور اس پر آئینی عدالت کا کہنا ہے کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی سینیٹرز نے خاتون وزیراعظم پر بے ایمانی اور آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

پڑوسی ملک کے سابق سربراہ سے کال لیک کا معاملہ، تھائی وزیراعظم مشکل میں پڑ گئیں

رائٹرز کے مطابق اب اس دوران ڈپٹی وزیرِ اعظم سریا جوانگروانگ کٹ نگراں وزیرِ اعظم کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جب تک کہ عدالت پیتونگتارن کے خلاف فیصلہ نہیں سنا دیتی۔ پیتونگتارن کے پاس جواب جمع کرانے کے لیے 15 دن کی مہلت ہے۔ حالیہ کابینہ رد و بدل کے بعد وہ وزیرِ ثقافت کے طور پر کابینہ کا حصہ بنی رہیں گی۔

تھائی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم کو جعلی فون کال موصول، بھاری رقم کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈاورکمبوڈیا کی سرحدی فورسزکے درمیان جھڑپ کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال لیک ہوئی تھی جس میں وہ تھائی فوجی افسر پر تنقید کررہی تھیں۔

Similar Posts