بھارت کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے اپنے واٹس ایپ گروپ کے حیران کن راز کا انکشاف کیا ہے۔
کرن جوہر، جو اپنی سپرہٹ فلموں جیسے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے لیے جانے جاتے ہیں، ہمیشہ اپنے دلچسپ اور منفرد انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ ان کا پروڈکشن ہاؤس کئی اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں آئندہ مہینوں میں ریلیز ہونے والی فلمیں شامل ہیں۔
ترک گلوکارہ نے مشہور بھارتی گانے ’او اونٹاوا‘ کی دھن چرا لی
تاہم حالیہ دنوں میں کرن جوہر نے اپنے ایک راز کا انکشاف کیا ہے جو بہت سے لوگوں کے لیے نیا اور حیران کن تھا۔
ان کے واٹس ایپ گروپ کے بارے میں کئی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، لیکن کرن جوہر نے خود اس گروپ کا راز کھولتے ہوئے بتایا کہ اس گروپ میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات شامل ہیں اور ان کی چیٹس کی نوعیت نہایت دلچسپ، کھری اور بعض اوقات تو بہت بے باک ہوتی ہے۔
کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
کرن جوہر نے کہا، ”اگر کسی کو کبھی ہمارے واٹس ایپ گروپ تک رسائی مل جائے، جس میں میں اور میرے کئی انڈسٹری دوست شامل ہیں، تو شاید ہمیں لندن شفٹ ہونا پڑے گا کیونکہ ہم اپنے شہر میں مزید رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔“
ان کا کہنا تھا کہ گروپ میں ہونے والی بات چیت کبھی بھی بناوٹی نہیں ہوتی اور اکثر یہ بہت سچی اور ایماندار ہوتی ہے۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے
ایک پروگرام میں جب کرن جوہر سے مذاق کیا گیا کہ وہ بولی وڈ کا سب سے دلچسپ واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے اس انکشاف کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات گروپ میں ایسی باتیں ہوتی ہیں جو بہت بے تکلف اور بعض اوقات فحش بھی ہوتی ہیں۔
ورک فرنٹ پر بات کریں تو کرن جوہر اپنے پروڈکشن بینر کے تحت کئی بڑے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان کی فلم ’سرزمین‘ 25 جولائی کو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہو رہی ہے، جس میں کاجول، پرتھوی راج سکھمارن اور ابراہیم علی خان اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اس کے بعد، ’دھڑک‘ کی ریلیز 2 اگست کو سنیما گھروں میں ہونے جا رہی ہے، جس میں سدھانت چترویدی اور تریپتی دمری شامل ہیں۔
کرن جوہر کی اگلی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ بھی تیار ہو رہی ہے، جس میں ورون دھون اور جھانوی کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق کرن جوہر جلد ہی اپنے نئے ہدایتکاری کے منصوبے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔