پشاور کے لاپتا سیاح مل گئے — بابوسر ٹاپ سے اچھی خبر آ گئی

0 minutes, 0 seconds Read

پشاور کے لاپتا سیاحوں کا سراغ لگا لیا گیا۔ سیاحوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ ترجمان گلگت حکومت کے مطابق سیاحوں کی گاڑی راستے میں کہیں خراب ہو گئی تھی۔

گلگت بلتستان میں اتوار سے لاپتا پشاور کے چاروں سیاح بابو سر ٹاپ پر موجود پائے گئے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق سیاحوں کی گاڑی راستے میں خراب ہوگئی تھی جس کے باعث ان کا اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہو سکا تھا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا کہ سیاحوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ خوش قسمتی سے تمام سیاح خیریت سے ہیں، تاہم ان کے اہل خانہ اور کنٹرول رومز سے فوری رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر ضروری خدشے سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، حکومت گلگت بلتستان نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی چیک پوسٹوں پر باقاعدہ رجسٹریشن کرائیں اور نشیبی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں تاکہ ہنگامی صورتِ حال سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ اسکردو سے گلگت جانے والی ایک سیاحوں گاڑی لاپتہ ہو گئی تھی، گاڑی میں سوار چار افراد سے رابطہ منقطع تھا۔ لاپتہ ہونے والوں میں عثمان، نوراحمد، عثمان اور معراج بی بی شامل ہیں جبکہ لاپتہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

Similar Posts