ہمارے ممبران کی تعداد جے یو آئی کے برابر ہے، پھر بھی نشستیں کم ملیں، ڈاکٹر عباد اللہ

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر کس سیاسی جماعت کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ اپوزیشن جماعتیں زیادہ نشستوں کے حصول میں سرگرداں ہو گئیں۔ قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد جے یو آئی کے برابر ہے، ہمیں نشستیں کم دی گئیں، اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن کے خلاف دوبارہ عدالت عندیہ دیدیا ہے۔

قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے برابر ہے، اس کے باوجود ہمیں نشستیں کم دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، اور اب دوبارہ قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عباد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لیا گیا، جس کے باعث اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق، اپوزیشن کی کئی جماعتیں زیادہ نشستوں کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے بعد مسلم لیگ نون نے بھی عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مخصوص نشستوں کے معاملے پر اختلافات بھی سامنے آ گئے ہیں۔

Similar Posts