شہر قائد میں مون سون سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، سلمان مراد

0 minutes, 0 seconds Read

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں نالوں سے اس بار بھی ریت کی بوریاں نکالیں۔ مون سون اسپیل کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران شہر میں پانی کے نکاس اور نالوں کی صفائی کے حوالے سے تمام تر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ صرف اختیارات کی کمی کا رونا رونے کے بجائے، ہم نے عملی طور پر کام کر کے دکھایا ہے۔

سلمان مراد کا کہنا تھا کہ شہری حکومت نے پیشگی منصوبہ بندی کے تحت نالوں کی صفائی کے عمل کو مکمل کیا، اور اس بار بھی نالوں سے بڑی تعداد میں ریت کی بوریاں نکالی گئی ہیں، جنہوں نے پانی کی روانی میں رکاوٹ ڈال رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون کے بعد شہر میں کسی بڑی تباہی یا ناقابلِ کنٹرول صورتحال کا سامنا نہیں ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ متعلقہ ادارے اور بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ڈپٹی میئر نے مزید کہا کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ طور پر کام کریں تو کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی مون سون جیسے چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

Similar Posts