صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13 مغوی بازیاب

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران پولیس نے 13 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق صادق آباد کے علاقے کچے میں پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 13 مغوی بازیاب کروالیے۔

صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے 2 بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا

اغوا کاروں نے گزشتہ روز آم کے باغ سے 13مزدوروں کو اغوا کیا تھا، ڈی ایس پی کی قیادت میں سرکل بھونگ پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، مغویوں کو بحفاظت ڈاکوؤں سے بازیاب کرالیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کا تعاقب جاری ہے جبکہ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند جدید اسلحہ جدید ٹیکنالوجی ڈروں شامل تھے۔

Similar Posts