دنانیر اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، مداحوں نے شادی سے خبردار کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

اداکارہ دنانیر مبین کو سوشل میڈیا صارفین نے خبردار کیا ہے کہ وہ احد رضا میر سے شادی کرنے سے اجتناب کریں۔

حال ہی میں دنانیر مبین اور احد رضا میر کی امریکہ میں ایک فیملی شادی کی تقریب میں شرکت نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شرکت، بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل

احد رضا میر اپنی فیملی کے ہمراہ کزن کی شادی میں شرکت کر رہے تھے، جبکہ دنانیر اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ وہاں موجود تھیں۔ سوشل میڈیا پر اس تقریب کے دوران دونوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، جس سے کچھ صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دنانیر اور احد کے درمیان ممکنہ رشتہ ہو سکتا ہے۔

یہ تصاویر صرف شادی کی تقریب تک محدود نہیں رہیں، بلکہ سوشل میڈیا پر دنانیر اور احد کی متعدد تصاویر سامنے آئیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ ہینگ آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دنانیر مبین کی احد رضا میر سے شادی کی افواہوں پر لب کشائی

کچھ تصاویر میں دونوں کو کیلیفورنیا کے سمندر کنارے لنچ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یہ ایک ’لنچ ڈیٹ‘ نہیں بلکہ دونوں کے درمیان محبت کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

دنانیر کے فینز نے اس بڑھتی ہوئی قربت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ احد رضا میر کی پہلی شادی نہیں چل سکی اور دوسری کا کیا پتا۔ ایک صارف نے تو واضح طور پر دنانیر کو نصیحت کی کہ وہ احد رضا میر سے دور رہیں، کیونکہ ”یہ شخص شادی کے بعد بھی طلاق دے سکتا ہے“۔

دنانیر اور احد کی سمندر کنارے لنچ تصاویر: کیاشادی کی افواہیں حقیقت بننے جا رہی ہیں؟

دوسری جانب کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ دنانیر اور احد صرف اچھے دوست ہیں اور سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے قیاس آرائیاں ان دونوں کی دوستی کو محبت میں بدل کر پیش کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے دنانیر کو مشورہ دیا کہ شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں، کیونکہ ”محبت میں گرفتار ہوکر کوئی قدم نہ اٹھائیں جو بعد میں پچھتانے کا باعث بنے“۔

اس تمام صورتحال نے دنانیر کے فینز کو ایک نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس تعلق کے حوالے سے مزید بحث جاری ہے۔

Similar Posts