محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس کی سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔
بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جلوسوں کے روٹس اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ترجمان پیپلز بس سروس کے مطابق 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے جبکہ 8 محرم کو 5 روٹس پر جزوی تعطل کا سامنا رہے گا۔