لیورپول کے پرتگالی فٹبالر ڈیوگو جوٹا ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھے

0 minutes, 0 seconds Read

لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر ڈیوگو جوٹا اسپین میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اسٹرائیکر اسپین کے صوبے زامورا میں پیش آنے والے حادثے کا شکار ہوئے، جس میں ان کے چھوٹے بھائی، 26 سالہ اینڈری سلوا بھی ہلاک ہو گئے۔

جوٹا کی شادی حال ہی میں 22 جون کو ہوئی تھی، اور انہوں نے 28 جون کو اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں شادی کی خوشیوں کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے اہل خانہ، مداحوں اور فٹبال کمیونٹی کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دنیائے فٹبال سوگ میں ڈوب گئی۔ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سمیت دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور کلبز نے ڈیوگو جوٹا اور ان کے بھائی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ڈیوگو جوٹا نے لیورپول کے لیے متعدد اہم مقابلے کھیلے اور پرتگال کی قومی ٹیم میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

Similar Posts