امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ملک کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے 5 ممالک کے درمیان جنگوں کو رکوا دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا۔ ہم نے ایٹمی جنگ کو رکوا دیا جو جلد شروع ہونے والی تھی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے امریکا نے روکا۔ ہم نے کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ رکوائی۔
ریاست آئیو میں دو سو پچاسویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔ دونوں ممالک سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئے باقاعدہ نامزد، مواخذے کی قرارداد بھی بھاری اکثریت سے مسترد
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی طیاروں نے 37 گھنٹے پرواز کر کے ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہمارے پاس دنیا کے بہترین طیارے اور اسلحہ موجود ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بگ بیوٹی بل کے ذریعے عوام کو تاریخی ٹیکس ریلیف ملے گا۔
روس یوکرین میں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا، پیوٹن کا ٹرمپ کو پیغام
بل کے ذریعے سرحد سے غیرقانونی داخلے کو مکمل بند کر دیں گے۔ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبل انعام کیوں دیا جاتا ہے جنہیں کوئی جانتا تک نہیں۔