کراچی ٹریفک پولیس نے نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے پیشِ نظر ٹریفک کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا ہے۔ پلان میں جلوس کے روایتی راستوں اور متبادل روٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے ٹاور تک بند رکھا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کی تفصیل
-
ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کے راستے
اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔ -
لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی سے دائیں لسبیلہ چوک اور بائیں جانب
مارٹن روڈ (سینٹرل جیل) کی طرف جا سکتے ہیں۔ -
حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے افراد جیل فلائی اوور کے نیچے سے
کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل کے ذریعے شاہراہِ قائدین تک رسائی حاصل
کر سکتے ہیں۔ -
شاہراہ فیصل سے نمائش جانے والے افراد نورانی کباب کے مقام سے سوسائٹی
لائٹ سگنل اور پھر دائیں جانب کشمیر روڈ سے آگے جا سکتے ہیں۔ -
سینٹرل جیل (جمشید روڈ) سے گرومندر اور ایم اے جناح روڈ کی طرف جانے
والے افراد بہاردر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ -
گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا اسپتال سے
دائیں طرف گل پلازہ اور بائیں طرف کوسٹ گارڈ، ہولی فیملی اسپتال کے
ذریعے متبادل راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعین راستوں کا استعمال کریں تاکہ جلوسوں کا پرامن اور محفوظ انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔