ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے، ٹرمپ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتا ہے، کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق بات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کروا دیا گیا ہے، تاہم ان کے بقول ایران مستقبل میں اسے دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورۂ امریکا کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا اور چین کے درمیان مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ڈیل اپنے حتمی مراحل میں ہے اور معاہدہ بہت قریب ہے۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ وہ خود چین کا دورہ کر سکتے ہیں یا چینی صدر شی جن پنگ امریکا کا دورہ کریں گے۔

Similar Posts