تیمور سلیم جھگڑا کی اپنی ہی حکومت پر تنقید: ”اینٹی کرپشن کا نوٹس طوطا مینا کی کہانی ہے“

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی اینٹی کرپشن نے انہیں ایک ایسا نوٹس بھیجا ہے جو ”طوطا مینا کی کہانی“ لگتا ہے، اور اس کا ان سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔

جھگڑا نے الزام عائد کیا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ صرف انہیں، عاطف خان اور اعظم سواتی کو نیب میں گھسیٹا جائے جبکہ ثبوت کے باوجود کرپٹ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن محکمے کے پاس طاقت تو ہے لیکن وہ اس کا استعمال صرف مخصوص افراد کے خلاف کر رہا ہے۔

اینٹی کرپشن اور تیمور سلیم جھگڑا آمنے سامنے، سوشل میڈیا پر الزامات اور وضاحتوں کا تبادلہ

انہوں نے فارم 47 کے اجرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی میں ملوث ایک سرکاری افسر کو فارمنس ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بنا دیا گیا، جس پر پی ٹی آئی حکومت مہربان ہے۔

تیمور جھگڑا نے سوال اٹھایا کہ ایسے شخص کو انعام دینا کس انصاف کے زمرے میں آتا ہے؟

پی ٹی آئی کارکنان کا تیمور سلیم جھگڑا کیخلاف احتجاج

انہوں نے الیکشن ٹربیونلز کی غیر فعالیت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”513 دن گزر چکے ہیں اور الیکشن ٹربیونلز اب تک سوئے پڑے ہیں“۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مطالبہ کیا کہ آزاد انکوائری کمیشن قائم کیا جائے، اور کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ خود غیر جانبدار انکوائری کا آغاز کرے۔

Similar Posts