بھارت میں بی جے پی کے غنڈوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی کوئی بھی شخص محفوظ نہیں، ہندوتوا کے پجاریوں نے بھارتی افسران کو بھی نہ بخشا، بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر پر تشدد، رتناکرکو دفترسے گھسیٹ کر مارا۔ بھارتی افسران خوفزدہ، احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرِعام مارا پیٹا۔ بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر سینئر سرکاری افسر پر بدترین تشدد کیا گیا۔
واقعے کے بعد اوڈیشہ کے اعلیٰ سرکاری افسران خوفزدہ، احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے، دو روز سے 20 سے زائد اضلاع میں سرکاری افسران کی غیرحاضری کے باعث انتظامی امور مکمل طور پر مفلوج ہے۔
اوڈیشہ ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے کہا مودی سرکار کی خاموشی غنڈہ گرد عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ جگن ناتھ پردھان کو گرفتار کیا جائے۔ اوڈیشہ واقعے نے مودی کی نام نہاد گڈ گورننس کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپور کے افسران اب دفاتر میں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ریاست کے اعلیٰ افسران نے اس وقت تک ڈیوٹی پر واپس نہ آنے کا اعلان کیا جب تک بی جے پی رہنما کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی نہیں ہوتی۔
اوڈیشہ واقعے نے مودی کی نام نہاد گڈ گورننس کو بے نقاب کر دیا۔ مودی سرکار نے بھارت کو جمہوریت کے بجائے ہندو انتہا پسندی اور ریاستی دہشت گردی کا مرکز بنا دیا۔