چونیاں میں ٹریفک حادثے نے 2 بچوں کی جان لے لی، 8 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب کے شہر چونیاں میں تیز رفتار مسافر رکشہ بورنگ مشین سے ٹکراگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افسوسناک ٹریفک حادثہ چونیاں میں پیش آیا جہاں قصور روڈ پر بگیانہ کے قریب تیز رفتار مسافر رکشے کی بورنگ مشین سے ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 کم عمر بجے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 8 سالہ میراب اور 7 سالہ عامر حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری اور غلط یوٹرن کے باعث پیش آیا۔

Similar Posts