دورہ بنگلہ دیش سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

0 minutes, 0 seconds Read

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔ تاہم دورہ بنگلہ دیش سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ میں کھیلے جانے والی میجر لیگ میں فاسٹ بولر حارث روف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار جس کے باعث وہ میجر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ حارث رؤف کی انجری سے متعلق سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کردی ہے۔

حارث روف ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے بقیہ میجر لیگ کرکٹ مس کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر حارث متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

حارث روف میجر لیگ کرکٹ کے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

حارث روف کی فوری پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نو جولائی سے کراچی میں لگے گا، ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش روانہ ہوگی، جبکہ 3 میچوں کی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔

Similar Posts