غزہ کا زیر قبضہ 75 فیصد سے زائد علاقہ خالی کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہوجائے گی۔ غزہ کا زیر قبضہ 75 فیصد سے زائد علاقہ خالی کردیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے کہ غزہ میں دیگر 25 فیصد حصے میں جنگ جاری رکھنا غیر ضروری ہے۔ جنگ سے یرغمالیوں کو خطرہ ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کے بیشتر زیر قبضہ علاقے خالی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کل کے بعد ایک ایسا غزہ دیکھیں گے جو حماس کے بغیر ہو گا۔

ٹرمپ کی اسرائیل سے بھی نوبیل انعام نامزدگی، پاک بھارت جنگ بندی پر اپنے دعوے دہرا دئے

اسرائیل کاٹز کا مزید کہنا تھا کہ 10 زندہ اور ہلاک نصف یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کرتے ہوع حماس نے فلاڈلفی کوریڈور اسرائیل فوج کے زیر اثر رہنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اسرائیل نے مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدرکا انکشاف

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے فوج کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے تباہ حال شہر رفح میں ایک ایسے شہر کی تعمیر کا منصوبہ بنائے جہاں غزہ پٹی کی تمام تر آبادی کو آباد کردیا جائے۔ تاہم ابھی تک حماس کی جانب سے اس متنازعہ منصوبے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور بنا کسی نتیجے میں اختتام ہوگا۔ قطر میں معاہدے کی کوششوں کے لیے بالواسطہ بات چیت ہوئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے دو ادوار میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ فریقین معاہدے کے لیے اب بھی پر امید ہیں۔ مذاکرات کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Similar Posts