آئی پی ایل ٹیم کے کھلاڑی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

0 minutes, 0 seconds Read

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کھلاڑی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف غازی آباد کی ایک خاتون نے جنسی ہراسانی اور استحصال کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد پولیس نے بھارتیہ نظام انصاف سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 69 کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق دفعہ 69 کے تحت وہ جنسی افعال جو جھوٹے وعدوں پر مبنی ہوں، جیسے کہ نکاح یا نوکری کے جھوٹے وعدے، ان کو فراڈ اور استحصال کے طور پر شمار کیا جاتا ہے اور اس جرم کی سزا 10 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

ویان ملڈر نے برائن لارا کا تاریخی ریکارڈ توڑنے سے پہلے اننگز ڈیکلیئر کیوں کی؟

درج کردہ شکایت کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ یش دیال کے ساتھ 5 سال تک تعلق میں رہی، دورانِ تعلق انہوں نے جھوٹے وعدے کے تحت اُن کا ذہنی، جسمانی، اور مالی طور پر استحصال کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یش دیال نے اُنہیں اپنے خاندان سے بھی ملوایا اور اس طرح پیش آیا جیسے وہ دونوں شادی شدہ ہوں، جس سے ان کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔

تاہم جب خاتون نے آئی پی ایل کرکٹر سے اس کے ارادوں کے بارے میں سوال کیا، تو یش دیال مبینہ طور پر تشدد پر اُتر آیا اور اُسے ہراساں کرتا رہا۔

آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری میں اضافہ، اہم عہدہ مل گیا

شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا کہ یش دیال نے ان کے تعلقات کے دوران خاتون سے پیسے بھی لیے اور ماضی میں دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے رویے کا مظاہرہ کیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس چیٹ ریکارڈز، اسکرین شاٹس، ویڈیو کال ریکارڈنگز، اور تصاویر موجود ہیں۔

ادھر، یش دیال اور ان کے خاندان کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یش دیال نے آخری بار آئی پی ایل 2025 میں روائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلی بار آئی پی ایل کی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Similar Posts