ڈیرہ اسماعیل خان: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے کڑی خیسور چشمہ روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک ہی گاڑی میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا گیا ہے۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی۔ ٹریفک حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Similar Posts