دبئی کی شہزادی اور معروف امریکی ریپر کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں زور پکڑ گئیں

0 minutes, 2 seconds Read

پیرس فیشن ویک کے دوران دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کو ایک ساتھ دیکھا گیا ، جسکے بعد دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دونوں شخصیات کو پیرس میں مختلف فیشن شوز اور نجی تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے تعلقات کے حوالے سے میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی نے انوکھے نام کا پرفیوم متعارف کرا دیا

شیخہ مہرہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایفل ٹاور کے سامنے ایک ”لو لاک“ تھامے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جو کہ رومانوی جذبات کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

اس تصویر میں دل کی ایموجی بھی شامل کی گئی تھی، جس سے ان کے تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے مزید سوالات اُٹھنے لگے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ”پونٹ ڈیز آرٹس“ (Love Lock Bridge) سے لی گئی ہے، جہاں جوڑے اپنی محبت کا نشان کے طور پر تالے لگاتے ہیں۔

شیخہ مہرہ کاروبار کی دنیا میں بھی اپنے قدم تیزی سے جمارہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ”مہرا M1“ کے نام سے پرفیومز کی ایک بزنس چین متعارف کرائی ہے، جس کا پہلا پرفیوم ”ڈائیورس“ ہے۔ جس کی قیمت 272 ڈالر رکھی گئی ہے۔

دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان

یہ پرفیوم انہوں نے 2024 میں اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے طلاق کے بعد لانچ کیا تھا۔

خیال رہے دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔ بعد ازاں شادی گزرنے کے ایک سال بعد ہی انہوں اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔

جوڑی کی طلاق کی خبر 2024 میں پہلی بچی کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آئی تھی۔

جبکہ فرنچ مونٹانا، جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، ایک مشہور امریکی ریپر ہیں اور اپنے ہِٹ گانوں کے علاوہ افریقی اور مشرق وسطیٰ میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی، جہاں فرنچ مونٹانا نے شیخہ مہرہ کے ساتھ وقت گزارا اور دبئی کے صحرا میں کیمل رائیڈنگ بھی کی۔

اگرچہ شیخہ مہرہ اور فرنچ مونٹانا نے اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی، مگر متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک رومانوی تعلق ہے۔ ان تعلقات کے بارے میں مزید خبریں سامنے آنا باقی ہیں۔

Similar Posts