بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور نے آخرکار وضاحت دے دی ہے کہ وہ مشہور سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کو 25 سال بعد دوبارہ کیوں لے کر آ رہی ہیں؟
ایکتا کپور نے سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ میں لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ شو ایک بہت بڑی ”لیگیسی“ رکھتا ہے اور اسے دوبارہ لانا ایک بڑا قدم ہے۔ لیکن ان کا ماننا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ایسے شوز کے ذریعے گھروں میں تبدیلی کی بات کی جائے اور اہم موضوعات پر کھل کر بات ہو۔
’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ شروع، سمرتی ایرانی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہی ہیں؟
انہوں نے لکھا، “آئیے ایک ایسا شو بناتے ہیں جو اہم سوالات اٹھائے، مکالمے شروع کرے اور آج کے دور میں کچھ مختلف اور بامعنی بات کرے۔
ایکتا کے مطابق، ’کیونکہ‘ اب کی بار ایک محدود اقساط کا شو ہوگا جو نہ صرف تفریح فراہم کرے گا بلکہ ناظرین کو سوچنے پر مجبور بھی کرے گا۔
مشہور ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ
انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی شروع میں اس فیصلے کے حق میں نہیں تھیں، لیکن پھر محسوس کیا کہ آج کے ناظرین کو ایسی کہانیوں کی ضرورت ہے جو صرف ڈرامہ نہ ہوں بلکہ دل سے جڑی ہوں۔
ایکتا کپور کا کہنا ہے کہ یہ ریبوٹ کوئی پرانی باتوں کو دہرانے کے لیے نہیں بلکہ ایک مثبت تبدیلی لانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ”یہ شو تفریح دے گا، جذبات کو چھوئے گا، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک مقصد کے ساتھ آئے گا۔“
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شو روایتی دقیانوسی باتوں سے دور ہوگا اور خواتین کو آواز دے گا۔
اس نئے ورژن میں اسمرتی ایرانی ایک بار پھر تُلسی ویرانی کے مشہور کردار میں واپسی کر رہی ہیں، جبکہ دیگر پرانے اداکار جیسے امر اپادھیائے، اپارا مہتا، شکتی آنند بھی اپنے مشہور کرداروں کے ساتھ دوبارہ نظر آئیں گے۔
ایکتا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس نئے سفر پر اعتماد رکھیں۔ ”یہ شو صرف ہمارا نہیں، آپ سب کا بھی ہے۔ ہم ماضی سے نہیں جیت سکتے، لیکن ہمارا مقصد جیتنا نہیں بلکہ اثر ڈالنا ہے۔“
یاد رہے کہ ایکتا کپور کی اس پوسٹ سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا آج کے جدید دور میں، جب ناظرین عالمی مواد دیکھ رہے ہیں، ایسے ”ساس بہو“ ڈرامے کی ضرورت ہے؟ لیکن ایکتا کے مطابق، یہ شو آج کے ناظرین کی ضرورتوں کے مطابق ہوگا، اور نہ صرف تفریح دے گا بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کرے گا۔
یہ شو 29 جولائی 2025 کو رات اسٹار پلس پر نشر ہوگا۔
ایکتا کپور اس کے علاوہ کئی اور پروجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہیں۔ وہ پہلی بار ٹی وی ایف کے ساتھ فلم ”VvAN“ بنا رہی ہیں، جس میں سدھارتھ ملہوترا اور تمنا بھاٹیا اہم کردار میں ہوں گے۔
اس کے علاوہ، وہ اکشے کمار اور پریادرشن کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم ”بھوت بنگلہ“ بھی بنا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکتا کپور ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ رہی ہیں، جہاں ان کی فلم میں موہن لال کام کریں گے۔