سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ کے لیے 14 اگست تک توسیع کردی گئی جبکہ پولیس کو چالان سے روک دیا، وزیرِ ایکسائز مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ نمبر پیلٹس پر اجرک کا نشان برقرار رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹیکس مکیش کمار چاولہ نے 14 اگست تک اجرک والی نمبر پلیٹ میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو چالان سے روک دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ اجرک سندھ کی ثقافت ہے اور نمبر پلیٹس پر رہیں گی، چند لوگوں کو اجرک فوبیا ہو گیا ہے، اجرک سیکیورٹی فیچر نمبر لاؤنچ کی گئی ہے، سیف سٹی کے ساتھ جدید نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہے۔
صوبائی وزیرایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹیکس کا کہنا تھا کہ 14 اگست تک اجرک والی نمبر پلیٹ کے لیے توسیع کردی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک اجرک والی نمبر پلیٹ پر کوئی چالان نہیں ہوگا، لیکن
مکیش کمار چاولہ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ، دستاویزات اور دیگر چیزوں پر معمول کے مطابق چالان ہوگا، سیف سٹی کے ساتھ جدید نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دی گئی ہے۔