لاہور میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور میں سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ مقابلہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو عرفان مسیح ہلاک ہوگیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی آئی اے کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں 65 وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو عرفان مسیح ہلاک ہو گیا ہے۔

لاہور اور ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو مارے گئے

ذرائع کے مطابق چند روز قبل عرفان مسیح نے تجمل نامی شہری سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں عرفان مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید تفتیش اور عرفان مسیح کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Similar Posts