بھارتی سنگھ نے آسان ڈائیٹ سے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

0 minutes, 0 seconds Read

مشہور بھارتی کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ نے اپنے وزن میں کمی کا سفر شیئرکر کے مداحوں کو دنگ کردیا۔

انہوں نے تقریباً 15 کلو وزن کم کیا ہے ۔ بھارتی سنگھ کا یہ سفر تقریباً 10 ماہ پر محیط تھا، جس میں انہوں نے اپنے طرز زندگی میں سادہ اور مؤثر تبدیلیاں کیں۔

بھارتی سنگھ کے کمبھ میلے پر کئے گئے تبصرے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا

بھارتی سنگھ نے اپنے وزن کم کرنے کا راز وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کو قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہر دن شام 7 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک کچھ نہیں کھاتیں اور پھر دوپہر میں کھانا شروع کرتی ہیں۔

اس طریقہ کار کو ”وقفے وقفے سے روزہ“ یا انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کہا جاتا ہے، جو وزن کم کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی سنگھ سمے رائنہ کے حق میں بول اٹھیں

بھارتی سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس عمل نے نہ صرف ان کے وزن میں کمی کی بلکہ ان کی مجموعی صحت میں بھی بہتری لائی اور وہ اب خود کو زیادہ توانائی سے بھرپور اور صحت مند محسوس کرتی ہیں۔

بھارتی سنگھ نےانکشاف کیا کہ وزن کم کرنے کے دوران انہوں نےاپنی کسی بھی پسندیدہ خوراک کو ترک نہیں کیا، بلکہ اعتدال میں رہ کر کھانے کا اہتمام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پورشن کنٹرول یعنی کھانے کی مقدار پر قابو پانے کی مشق بھی ان کی کامیابی میں اہم ثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ، بھارتی سنگھ نے کھانے کے اوقات کی پابندی کرنے کو بھی اہم قرار دیا، جو ان کی وزن کم کرنے کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ “میں نے اپنا وزن 91 کلو سے کم کر کے 76 کلوگرام کر لیا ہے۔ میں اس بات پر بھی حیران ہوں کہ میں نے اتنا وزن کم کر لیا ہے۔ لیکن میں خوش ہوں کہ میں اب صحت مند اور فٹ محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے اب سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی اور مجھے ہلکا سر محسوس ہوتا ہے۔ میری ذیابیطس اور دمہ بھی کنٹرول میں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ذیابیطس اور دمہ کی حالت بھی بہتر ہو گئی ہے۔

مکمل طور پر 15 کلو وزن کم کرنا بہت سے لوگوں کے لیے فخر اور خوشی کا باعث بن سکتا ہے اور کامیڈین بھارتی سنگھ کے لیے بھی ایسا ہی تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا، ”میں بہت خوش ہوں کہ اب پتلی ہو گئی ہوں۔ کراپ ٹاپس اپنے سائز میں ملنا بہت مزہ دیتا ہے۔ اب مجھے اچھے کپڑے مل جاتے ہیں، جو پہلے نہیں ملتے تھے۔“ وزن کم کرنا صرف خوشی کا وعدہ نہیں کرتا، بلکہ یہ آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں آپ اپنے بارے میں اچھا محسوس کر سکتے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں کہ ہر فرد کا سفر مختلف ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہی نتائج نظر نہ آئیں جو بھارتی سنگھ نے کیا ہے۔ وزن کم کرنے کے عمل میں احتیاط ضروری ہے اور ہر شخص کے جسم کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے۔

Similar Posts