ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ایونٹ نیوٹرل وینیو منتقل کرنے کی درخواست مسترد

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2026 بھارت میں ہی منعقد ہوگی، بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی ایونٹ کو نیوٹرل وینیو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق پاک بھارت موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر ایشین چیمپئنز ٹرافی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ ماحول چاہتا ہے، اسی لیے ایونٹ کے مقام کی تبدیلی کی درخواست کی گئی۔

دوسری جانب بھارتی ہاکی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت میں ہی شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔

بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر بھولا ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں آتا تو متبادل ٹیم کو ٹورنامنٹ میں مدعو کیا جائے گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2026 کا انعقاد 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت کے شہروں جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہے۔

Related posts