سندھ کے علاقے جیکب آباد میں قتل سے متعلق جرگہ میں فریقین پر ایک کروڑ 89 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
جیکب آباد کےعلاقے قادر پور میں 4 افراد کے قتل سے متعلق جرگہ ہوا، جس میں فریقین پر مجموعی طور پر ایک کروڑ اناسی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جرگہ کھوسہ قبیلے کے سربراہ عبدالرزاق کھوسہ کی سربراہی میں ہوا، فیض محمد کھوسو اورنور محمد کھوسو میں خونریز تصادم ہوا تھا۔
جیکب آباد؛ 5 روز سے اسکول پرتالے، ٹیچرز اور طلبا خوف کا شکار
جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج
حاجی فیض محمد کھوسو پر خاتون سمیت 3 افراد کا قتل، جبکہ نور محمد کھوسو پر ایک قتل، اور ایک زخمی کا جرم ثابت ہوا، جرمانے کی رقم میں سے ایک لاکھ روپے موقع پر ادا کر دیئے گئے۔