جڑواں شہروں میں 18 گھنٹے کی طوفانی بارش، 230 ملی میٹر سے زائد بارش نے راولپنڈی کو ڈبو دیا

0 minutes, 0 seconds Read

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اٹھارہ گھنٹے تک جاری رہنے والی نان اسٹاپ بارش نے تباہی مچا دی۔ 230 ملی میٹر سے زائد بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، پانی رہائشی آبادیوں میں داخل ہوگیا، جبکہ سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر سیلابی ریلے بہنے لگے۔ نالہ لئی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری کر دیا گیا اور حفاظتی نقطہ عبور کرنے پر الارم بجا دیے گئے۔

راولپنڈی میں اٹھارہ گھنٹے کی نان اسٹاپ بارش کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ سڑکوں شاہراہوں پر ریلے بہنے لگے، کئی گاڑیاں بہہ گئیں ۔ نالہ لئی کی سطح بلند ہونے پر الارم بجا دیے گئے۔

راولپنڈی میں 230 ملی میٹر سے زائد بارش نے شہر ڈبو دیا۔ راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں خشکی کا نام ونشان نہ بچا۔ گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔ ریلے سڑکوں شاہراہوں پر بہنے لگے۔ ریلوں میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔ پانی موٹروے تک جا پہنچا۔

کٹاریاں پرنالہ لئی کی سطح 20 جبکہ گوالمنڈی پر 19 فٹ ہوگئی۔ خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ مساجد سے بھی اعلانات کیے گئے ۔ قریبی آبادی کو فوری انخلا کا کہا گیا۔

ادھر دریائے سواں کی سطح بلند ہونے سے پل زیر آب آ گیا۔ پل پر متعدد گاڑیاں پھنس گئی۔ چکری کے گاؤں لادیاں میں خاندان ریلے میں پھنس گیا۔ انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کر کے انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا۔ چونگی نمبر چار پرنالے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔

شہر کی صورت حال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے آج ایک روزہ چھٹی کا اعلان کر دیا ہے تاکہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہیں۔

Similar Posts