پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں پر پابندیاں لگوانے والوں کا احتساب ہوگا، ریاست کے خلاف اس جرم کے مرتکب سزا سے نہیں بچیں گے۔

پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اب پریشانی سے نکل آئے، انشاء اللہ پابندیاں لگنے کے ذمہ داروں کا احتساب ہوگا، ریاست کے خلاف اس جرم کے مرتکب سزا سے نہیں بچیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 200 ارب روپوں کا نقصان ہوا، ساکھ بھی برباد ہوئی، پائلٹس بھی بے روزگار ہوئے لیکن کسی کو سزا نہیں ملی۔

بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بھی خواجہ آصف بول بڑپے

دوسری جانب بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات ندی نالوں کے کناروں ناجائز تعمیرات کی وجہ سے ہوا ہے، جب ناجائز تعمیرات ہورہی ہوتی ہیں تو حکومتی ادارے کہاں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں حکومتی ادارے مال پکڑتے ھیں اور قدرت کے ڈیزائن میں مداخلت کرتے ہیں تو وہاں قدرت پھر معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہے۔

Similar Posts