صادق آباد: کچے کے 5 خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

صادق آباد میں کچے کے پانچ خطرناک ڈاکوؤں نےسرنڈرکردیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق لٹھانی، دنوانی، دشتی اور سکھانی گروہوں سے ہے جواغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق صادق آباد کے کچے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عبد الحکیم لٹھانی، دادلہ دنوانی، نوخلف دشتی، آمین دشتی اور شائق سکھانی ہیں، جن کا تعلق لٹھانی، دنوانی، دشتی اور سکھانی گروہوں سے ہے۔

صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے 2 بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا

میرا نام انعام والی لسٹ میں کیوں ڈالا: کچے کے ڈاکو شاہد لوند کا محکمہ داخلہ پنجاب کو فون پر شکوہ

یہ ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کا تعلق چکر بوٹ، راجن پور، روجھان، بخشہ آباد، کچے راضی اور گڑھی خیر محمد جھک کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ پولیس کے سامنے پیش ہونے والے افراد کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا اور تمام جرائم پیشہ افراد کو عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Similar Posts