میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میرا قصور یہ ہے کہ وارڈنز کو گھر بیٹھے تنخوا نہیں دیتا، نیب اور عدالتوں کے ڈر سے فیصلے نہ کرنے کی روش ختم کردی، اب ہم ڈٹ کر کام کررہے ہیں۔
کراچی کے لیے فیصلے ڈر کے نہیں، دل سے ہو رہے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب کراچی میں فیصلے نیب یا عدالتوں کے ڈر سے نہیں روکے جا رہے، بلکہ ہم ڈٹ کر کام کر رہے ہیں۔
میئر نے کہا کہ ان کا ”قصور“ صرف یہ ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز کو گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے کی اجازت نہیں دیتے۔
یہ بات انہوں نے بولٹن مارکیٹ میں پلاسٹک مارکیٹ کے نئے پارکنگ ایریا کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر اور دیگر تاجر نمائندگان بھی موجود تھے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا بولٹن مارکیٹ پاکستان کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، جہاں سے حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکس حاصل ہوتا ہے۔ اگر یہ علاقہ چلے تو کراچی چلتا ہے اور اگر کراچی چلے تو پاکستان ترقی کرتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ پارکنگ پلازہ سے متعلق وہ جلد سعید غنی سے بات کریں گے تاکہ تاجروں کو مزید سہولیات دی جا سکیں۔
میئر کرایچ کا ٹھٹھہ میں افسوسناک حادثے پر اظہارِ تعزیت
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹھٹھہ، مکلی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے، اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
مزید کہا “ڈرائیور حضرات اگر ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، تو اس قسم کے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔