واٹس ایپ نے ’اسٹیٹس‘ میں بھی لوگوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

0 minutes, 1 second Read

سوشل میڈیا میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ’اسٹیٹس‘ میں بھی لوگوں کو پریشان کرنے تیاری شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنی مقبول ترین میسجنگ ایپ پر مزید آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کی تیاری کر رہا ہے، کیونکہ اس کا تازہ ترین اینڈرائیڈ بیٹا اپ ڈیٹ دو طویل متوقع فیچرز اسٹیٹس ایڈز (Status Ads) اور پروموٹڈ چینلز (Promoted Channels) متعارف کرا رہا ہے۔ یہ دونوں خصوصیات کاروباری حضرات اور تخلیق کاروں کو اپنی پہنچ کو بڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچرز فی الحال واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.25.21.11 میں محدود اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہیں۔

واٹس ایپ کی ایک دلچسپ اور کارمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری

اسٹیٹس ایڈز کیا ہیں؟

یہ فیچر انسٹاگرام اسٹوریز کے اشتہارات کی طرح ہے۔ اسٹیٹس ایڈز کے ذریعے کاروباری اکاؤنٹس صارفین کے اسٹیٹس فیڈ میں اسپانسر شدہ مواد دکھا سکیں گے۔ یہ اشتہارات دوستوں اور فیملی اپ ڈیٹس کے درمیان ظاہر ہوں گے مگر انہیں ”Sponsored“ کے طور پر نشان زد کیا جائے گا تاکہ صارفین ذاتی پوسٹس اور پروموشنل مواد میں فرق کر سکیں۔

مزید یہ کہ صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اشتہار دہندگان کو بلاک کر سکیں، تاکہ مستقبل میں ان کے اشتہارات دوبارہ نظر نہ آئیں۔

پروموٹڈ چینلز کیا ہیں؟

دوسری نئی خصوصیت پروموٹڈ چینلز ہے جو عوامی چینلز کو واٹس ایپ کے ڈائریکٹری میں زیادہ نمایاں بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ پروموٹڈ چینلز بھی اسپانسرڈ لیبل کے ساتھ آئیں گے تاکہ انہیں آرگینک تجاویز سے الگ کیا جا سکے۔ جب کوئی کاروبار یا تخلیق کار اپنے چینل کو پروموٹ کرنے کے لیے ادائیگی کرتا ہے تو اس کا چینل ویژبیلٹی رینکنگ میں اوپر آ جاتا ہے، جس سے ممکنہ فالوورز کے لیے اسے دریافت کرنا اور اس کے ساتھ بات چیت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

واٹس ایپ کی ٹکر پر نئی انقلابی میسجنگ ایپ ’بِٹ چیٹ‘ جو انٹرنیٹ کے بغیر چلتی ہے

یہ فیچر برانڈز تخلیق کاروں اور تنظیموں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے جو اپنی کمیونٹیز کو قدرتی طریقوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھانا چاہتے ہیں۔

پرائیویٹ میسجنگ پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے حوالے سے تشویش کے باوجود، واٹس ایپ نے اس حوالے سے زور دیا ہے کہ اس بدلاؤ سے عام صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی۔ اشتہارات آپ کی ذاتی چیٹس میں شامل نہیں ہوں گے، اور میٹا کا کہنا ہے کہ یہ پروموشنل فیچرز صرف اسٹیٹس اور چینلز جیسے عوامی حصوں تک محدود رہیں گے۔

Similar Posts