مودی کے سافٹ پاور کے دعوے، حقیقت میں فراڈ،بھارتی نجومی نیویارک میں رنگے ہاتھوں گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی شہر نیویارک میں ایک بھارتی نجومی رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی سی بی ایس نیوز کے مطابق بھارتی شہری ہیمانتھ کمار منیپا نے روحانی عملیات کے نام پر 68 سالہ امریکی خاتون سے 60 ہزار ڈالرز لوٹ لیے۔ بھارتی نجومی نے بری نظر کے خاتمے، برکتوں اور روحانی تحفظ کاجھانسہ دے کر خاتون سے پیسے بٹورے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق دھوکہ دہی کا آغاز 20 ہزار ڈالرز سے ہوا، بعد میں مزید 42 ہزار ڈالرز مانگے گئے۔

نیویارک پولیس کے مطابق ہیمانتھ کمار نے 3 جولائی کو فال نکالنے کی خدمات کے عوض خاتون سے 20 ہزار ڈالرز وصول کیے۔ جمعرات کے روز مزید ”روحانی خدمات“ کے لیے ساؤتھ براڈوے پر واقع ”انجنہ جی“ کے پاس دوبارہ گئی۔

بھارتی طلبہ کی اجتماعی ویزا ریجیکشن مودی سرکار کیلئے عالمی رسوائی کا سبب بن گئی

نیویارک پولیس نے بتایا کہ ہیمانتھ کمار نے خاتون سے مزید 42 ہزار ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ کیا، اور اُسے براڈوے پر واقع ایک بینک لے جایا گیا تاکہ وہ رقم نکال سکے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی اس وقت کی جب خاتون بینک سے رقم نکالنے گئی اور شبہات پیدا ہوئے۔

بعد ازاں نیویارک پولیس نے جعلی نجومی ہیمنت کو ہِکس وِائل میں بینک کے باہر گرفتار کیا۔

’جے ہند‘ کہنے پر مشروط ضمانت، مودی راج میں عدلیہ ہندوتوا ایجنڈے کا ہتھیار

نیویارک ریاستی قانون کے مطابق، روحانی طاقتوں کے جھوٹے دعوے اور ان پر پیسے لینا غیر قانونی ہے

بھارت کا فراڈ کلچر اب محض اندرونی بحران نہیں بلکہ ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یوگا اور بالی ووڈ کے پیچھے چھپا مودی کا بھارت حقیقت میں جعلسازوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکا ہے۔

ریٹائرمنٹ کا دباؤ، مودی کی ناکام پالیسیوں کی بدولت بی جے پی کیلئے بوجھ بننے لگا

”وِشوا گرو“ کا نعرہ لگانے والا بھارت اب مودی کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا فریب گرو بن چکا ہے۔

جعلی عملیات اور جادو ٹونے کے ذریعے مالی فراڈ بھارتی نجومیوں کی پہچان بن چکی ہے۔ دنیا کو یوگا اور شانتی سکھانے والا بھارت، اندر سے دھوکہ، فریب اور لوٹ مار کا گڑھ ہے.

مودی کا بھارت اب سافٹ پاور نہیں، فراڈ پاور کے طور پر ابھر رہا ہے.

Similar Posts