نیتن یاہو پاگل ہوگئے ہیں، وائٹ ہاؤس اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑا

0 minutes, 0 seconds Read

وائٹ ہاؤس انتظامیہ شام پر بمباری کے بعد اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑی اور نیتن یاہو کے طرز عمل کو بے قابو اور پاگل پن قرار دے دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کی جانب سے کہا گیا کہ اقدام سے صدر ٹرمپ کی علاقائی استحکام کے حصول کی کوششوں کے کمزور ہونے کا خطرہ ہے۔

ایک وائٹ ہاؤس اہلکار نے Axios سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی بی (نیتن یاہو) پاگلوں کی طرح برتاؤ کرتا ہے، وہ ہر وقت بمباری کرتا ہے۔ یہ سب کچھ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

شام پر بمباری کے علاوہ غزہ میں واحد کیتھولک چرچ پر اسرائیلی حملہ بھی تنقید کا باعث بنا، جس میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فون کر کے براہ راست وضاحت طلب کی تھی۔ جس پر اسرائیل نے اس حملے پر ”افسوس“ کا اظہار کرنے کا بیان جاری کردیا تھا۔

نیتن یاہو بیمار پڑ گئے، طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکار بشمول ٹام بیرک اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے صدر ٹرمپ کو اسرائیلی جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دی، اور اصرار کیا کہ یہ بمباری مہم نیتن یاہو کی اندرونی سیاسی مجبوریوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

ایک اہلکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کو اپنی سوچ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

Similar Posts