واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی پر سکھ فارجسٹس کا دبنگ اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر سکھ فار جسٹس کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکھ فار جسٹس کا بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ریلی نکلانے کا اعلان کر دیا۔

سکھ فار جسٹس بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھارتی جھنڈے کو نذر آتش کرے گی۔

سکھ فار جسٹس 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی۔

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ دہشت گرد سرگرمیوں کا گڑھ ہے، 2024 تک بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے سوال کیا کہ کیا جے شنکر 15 اگست کو ترنگا بچانے واشنگٹن آئیں گے؟

سکھ فار جسٹس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری عالمی سطح پر حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں متحد اور پرعزم ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر مودی سرکار کے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف مظالم سب کے سامنے لائے جائیں۔

Similar Posts