کراچی کے علاقے قائد آباد میں واقع گوہر گرین کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں نہ صرف راہگیر بلکہ کار میں سوار افراد بھی زخمی ہوئے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔