ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بلے بازی سے ہٹ کر بھی کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز پکڑے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔

اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (8) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

 

Similar Posts