دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات: ایران میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا، امریکا میں طوفانی بارشیں

0 minutes, 0 seconds Read

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا کے مختلف حصوں میں شدت اختیار کرگئے، کہیں شدید گرمی تو کہیں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ امریکا میں طوفانی بارشوں سےسیلابی صورتحال ہوگئی، واشنگٹن میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ریاست میری لینڈ میں بھی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

عالمی میڈیا کے مطابق ایران میں شدید ہیٹ وی سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، ہیٹ ویو کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ایرانی حکومت نے عوام سے پانی کے استعمال میں احتیاط کرنے پر زور دیا ہے۔

تہران میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایرانی نیشنل میٹرولوجیکل سروس نے آج درجہ حرات 41 ڈگری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

دہلی کی تاریخ کا گرم ترین دن، پارہ 52.3 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، ہلکی بارش بھی ہوئی

رپورٹ کے مطابق ایران میں ہیٹ ویو کے باعث پانی کی قلت پیدا کردی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے دارالحکومت تہران میں بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تاکہ شہری گھروں تک محدود رہیں۔

ادھرامریکا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ریاست میری لینڈ میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ایرانی حکام نے شدید گرمی کے نام پر پورا ملک کیوں بند کیا

جنوبی کوریا میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو چکی ہے جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پانی کے ریلوں نے سینکڑوں مکانات تباہ کر دیے، کئی کاروبار بند ہو گئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ادھر فلپائن میں طوفانی بارشوں اور شدید موسم نے 5 افراد کی جان لے لی، 7 افراد لاپتہ اور 8 لاکھ سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں۔ 115 شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

Similar Posts