چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایوان بالا نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل سمیت کئی قوانین کی منظوری دی۔
تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے قرارداد بھی ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ مہنگائی کے خلاف آواز مسابقتی کمیشن کی کارکردگی پر بحث بھی اجلاس کا حصہ رہی۔
اراکین نے بلوچستان میں دل دہلا دہنے والے واقع کی بھرپور مذمت جبکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔
سینیٹ کے اجلاس میں ملک میں چینی کے موجودہ درآمد برآمد اور قیمتوں سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا، محسن عزیز اور علی ظفر نے مسابقتی کمیشن کی کارکردگی پر کڑے سوالات اٹھائے جبکہ علی ظفر نے معاملہ پر پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کیا۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے سی سی پی سربراہ کو سینیٹ خزانہ کمیٹی میں بلا کر رپورٹ طلب کرنے کا جواب دیا اور ساتھ میں کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
سینیٹ کےاجلاس میں اراکین نے مختلف قوانین میں ترامیم بھی پیش کیں، جن میں سے اکثر منظور اور 2 مؤخر بھی ہوئے۔
سینیٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل، سوشل میڈیا کے لیے عمر کی حد سے متعلق بل، فوجداری قوانین ترمیمی بل، نیشنل انسٹیوٹ آفا ہیلتھ تنظیم نو ترمیمی بل، خیراتی ادارہ جار ترمیمی بل، متروکہ املاک ترمیمی بل، حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق ترمیمی بل اور لیگل پریکٹرنشر اینڈ بار کونسل بل 2025 منظور کر لیے، جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس جمعرات 24 جولائی شام 5 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔