اگر آپ قدرتی طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہوں لیکن پیچیدہ ڈائٹس یا مہنگے سپلیمنٹس سے بچنا بھی ہو تو خوش ہو جائیں ۔ کیونکہ آپ کی کچن میں موجود ایک سادہ سی چیز بہت بڑۓ کام کر سکتی ہےاور وہ ہے ادرک۔
ادرک صدیوں سے گھریلوعلاج میں استعمال کی جا رہی ہے اور اب تحقیق بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو بہتر بنانے اور میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔
کچا امرود، چاٹ یا پتے بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے کیا بہتر ہے؟
گر آپ پیٹ کی سوجن سے نجات چاہتے ہیں، کھانے کی خواہش کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں یا آہستہ آہستہ وزن گھٹانے کا عمل شروع کرنا چاہتے ہیں تو ادرک سے تیار کردہ یہ آسان اور قدرتی مشروبات آپ کی روزمرہ زندگی میں بآسانی شامل ہو سکتے ہیں۔
ادرک اور لیموں کا نیم گرم پانی
یہ مشروب اپنی سادگی اوراثرانگیزی کی وجہ سے ایک کلاسک ہے۔ صبح نہار منہ ادرک اور لیموں والا گرم پانی پینے سے نظامِ ہضم فعال ہوتا ہے اور میٹابولزم کو ہلکا سا بوسٹ ملتا ہے۔
کیا انگلیاں چٹخانے کی عادت جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے؟ ماہرین نے واضح کر دیا
ایک کپ پانی گرم کریں
ایک چمچ تازہ پسی ہوئی ادرک شامل کریں
5 منٹ تک رہنے دیں۔
آدھا لیموں نچوڑ کر نیم گرم حالت میں پی لیں۔
ٹپ: اگر چاہیں تو ذائقے کے لیے تھوڑی دار چینی یا کالی مرچ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایپل سائڈر سرکہ اور ادرک کا شاٹ
یہ چھوٹا سا شاٹ اہنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ ایپل سائڈرسرکہ خون میں شکر کو کنٹرول کرنے اور نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، اور ادرک کے ساتھ اس کا امتزاج اور بھی زیادہ مفید ہوجاتا ہےیہ پیٹ کی سوجن کم کرنے اور چربی جلانے میں مؤثر ہو سکتا ہے۔
1 چمچ ایپل سائڈر ونیگر
آدھا چمچ ادرک کا رس
1–2 چمچ نیم گرم پانی
کھانے سے پہلے روزانہ ایک بار پئیں۔
ٹپ: اس کا ذائقہ تیز ہوتا ہے، اس لیے پہلے کم مقدار سے شروع کریں اور دانتوں کے تحفظ کے لیے کلی ضرور کریں۔
کھیرا اور ادرک کا ڈیٹاکس پانی
یہ مشروب دن بھر کے لیے بہترین اور تازگی بخش ہے۔ یہ نہ صرف آپ کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے بلکہ غیر ضروری بھوک کو بھی کم کر سکتا ہے۔
ایک کھیرے کے سلائسز اور ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک پانی میں ڈالیں۔
چند پودینے کے پتے شامل کریں۔
ایک لیٹر پانی میں ڈال کر فریج میں چند گھنٹے یا رات بھر رکھیں
یہ پانی ہلکا، خوش ذائقہ اور ساتھ لے جانے کے لیے بہترین ہے۔
ادرک والی گرین ٹی
اگر آپ پہلے ہی گرین ٹی پینے کے عادی ہیں تو ادرک کا اضافہ اسے اور بھی فائدہ مند بنا دیتا ہے۔ یہ امتزاج چربی جلانے اور نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، خاص طور پر اگر آپ بھاری کھانے سے پرہیز کر رہے ہوں۔
ایک کپ گرم پانی میں گرین ٹی بیگ ڈالیں
آدھا چمچ پسی ہوئی ادرک شامل کریں
چند منٹ بعد پی لیں
یہ چائے دن کے درمیان یا ورزش سے پہلے پینے کے لیے بہترین ہے۔
ہلدی ادرک والا مشروب (گولڈن ملک)
یہ گرم اور آرام دہ مشروب سونے سے پہلے پینے کے لیے بہترین ہے۔ ہلدی اور ادرک کا امتزاج جسم میں سوزش کم کرنے اور رات کے وقت نظامِ ہضم کو سہارا دینے میں مدد دیتا ہے۔
ایک کپ بادام یا اوٹس ملک کو گرم کریں
آدھا چمچ ہلدی اور آدھا چمچ ادرک شامل کریں
چٹکی بھر کالی مرچ اور دار چینی شامل کریں
چند منٹ ابالیں اور ذرا سا شہد ڈال کر نوش کریں
یہ مشروب رات کو سکون دینے کے ساتھ ساتھ جسم کو غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔
ادرک کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ یہ سادہ، قدرتی اور آسان طریقے آپ کی صحت میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ مشروبات کوئی جادوئی حل نہیں، مگر متوازن غذا اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی کے ساتھ یہ ایک بہترین مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔