شو میں گفتگو کے دوران نوال سعید نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی توقعات بہت سادہ ہیں۔
نوال نے کہا کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں، بلکہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔
اداکارہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہ ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو دکھاوا نہ کرے اور احترام و برداشت کو ترجیح دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کسی ’ٹف گائے‘ کی تلاش نہیں بلکہ ایک ’گرین فلیگ‘ یعنی مثبت سوچ رکھنے والے انسان کی ضرورت ہے۔
نوال سعید نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ شادی کے حق میں ہیں لیکن اس حوالے سے جلدبازی نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحیح وقت اور صحیح شخص کا انتظار کرنا زیادہ بہتر ہے۔ نوال کے ان خیالات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ مداح منتظر ہیں کہ وہ کب اپنے شریک حیات کا انتخاب کر کے شادی کا اعلان کریں گی۔