پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ میں انعقاد ہوا،،وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
آئی آیس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لائونچنگ تقریب کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقا
پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرِ تعمیر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے پاک بحریہ کے پی ڈی ڈبلیو اورکراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا جو پاک بحریہ کی مقامی تیاری کی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے وزارتِ دفاعی پیداوار کا بھی کراچی شپ یارڈ کو مسلسل تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض
وائس چیف آف نیول اسٹاف نے مزید کہا کہ یہ گن بوٹ مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی مزید گن بوٹس کی تیاری پر غور کر رہی ہے، جو بالآخر مقامی تیاری کے عمل اور کراچی شپ یارڈ کی ترقی کو فروغ دے گی۔
لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، وزارتِ دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان شریک ہوئے۔