ایران کے شہر زاہدان میں مسلح حملہ آوروں نے عدالت پر حملہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق زاہدان میں حملہ آور عدالت کی عمارت میں گھس گئے جہاں انہوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار و عملے کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
زاہدان کی عدالت میں فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کی بھی اطلاع سامنے آئی ہے۔
سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق اس دہشت گرد حملے کی ذمہ داری جیش الظلم نامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے، حملے میں سیکیورٹی اہلکار اور عدالتی عملہ نشانہ بنے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) سے منسلک خبر رساں ادارہ فارس نیوز ایجنسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
تاہم فارس نیوز نے ہلاکتوں یا حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عدالت کی عمارت کا محاصرہ کر لیا۔