پاک بھارت سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بھارت میں ٹیم بھیجنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سرکلر جاری کیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق مشاورت کے بغیر بھارت میں کھیلنے کیلئے کوئی ٹیم نہیں جائے گی۔
سرکلر کے مطابق تمام سپورٹس فیڈریشنز کو شرکت کیلئے آمادگی سے پہلے اجازت لینا ہوگی۔
پی ایس بی کا مزید کہنا ہے کہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 34 ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جبکہ تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو پی ایس بی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔