ڈائنوسار کی طرح دکھنے والی قدیم شارک کا دانت غار سے برآمد

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی ریاست کینٹکی میں دنیا کی سب سے بڑی غار میمتھ کیو نیشنل پارک میں سائنسدانوں نے ایک قدیم شارک کی نسل کے فوسل شدہ ’دانت‘ دریافت کیے ہیں، جس کی عمر تقریباً 34 کروڑ (340 ملین) سال بتائی گئی ہے۔

یہ نایاب دریافت اس وقت ہوئی جب ماہرین نے پارک کے اندر موجود ایک چٹان کی تہہ میں تحقیق کی، جو کہ لیٹ میسیسیپین پیریڈ (Late Mississippian period) سے تعلق رکھتی ہے۔

دریافت شدہ دانت کی لمبائی تقریباً آدھا انچ ہے، اور یہ دریافت ”شارک ویک“ کے آغاز کے فوراً بعد منظرِ عام پر آئی، جس نے قدیم شارک پر عوامی دلچسپی میں اضافہ کیا۔

دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم شارک اپنا پیٹ بھرنے کیلئے کیا کھاتی تھی؟

شارکس کونسے صدیوں پرانے ریاضی کے اصول پر عمل کررہی ہیں؟

نیشنل پارک سروس کے سپرنٹنڈنٹ بارکلے ٹریمبل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دریافت ہماری قدیم سمندری حیات کی تفہیم میں ایک شاندار اضافہ ہے، اور اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ ہمیں اپنی قدرتی تاریخ کو محفوظ رکھنا اور اس کا مطالعہ جاری رکھنا چاہیے۔

Similar Posts