دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے کے خلاف سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، سندھ کے ضلع خیرپور، سجاول اور نوشہرو فیروزمیں اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
دریائے سندھ میں کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں، ضلع خیرپور میں شاہ عبداللطيف یونیورسٹی کے طلبہ نے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی اورکینال نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ ضلع سجاول چوہڑجمالی میں اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کرکے ریلی نکالی۔
ادھر نوشہروفیروز میں طلبہ نے پریس کلب تک احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی، احتجاج کے دوران مظاہرین نے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دریائے سندھ پر کسی کو بھی ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، کیونکہ مزید کینالز بنانے سے سندھ کی زرخیز زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔