راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ ریسکیو آپریشن چھٹے روز میں مکمل کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی نہ مل سکی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ تین روز قبل کرنل (ر) اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن شروع کیا گیا تھا ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی تھیں۔
راولپنڈی: نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش کیلئے رات گئے آپریشن جاری
برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ بیٹی کا تاحال سراغ نہ لگایا جاسکا
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کیا تھا۔
یاد رہے کہ گاڑی کے بہہ جانے کا واقع 22 جولائی کو پیش آیا تھا ریسکیو حکام کا مزید بتانا تھا کہ راول ڈیم کے اسپیل ویز کھلنے سے دریا سواں میں پانی کا لیول بلند ہوا ایک درجن کے قریب ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔